ارنا رپورٹ کے مطابق، بریگیڈئیر جنرل "حسین سلامی" نے آج بروز اتوار کو صوبے سیستان و بلوچستان میں 15 ہزار رضاکار فورسز کے اجتماع میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یقین رکھیں کہ صیہونی حکومت گر جائے گی لیکن اس انقلاب کو نقصان نہیں پہنچے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کے وہ وہم جو وہ اپنے ذہنوں میں اسلامی ایران کیخلاف پیدا کرتے ہیں، سے کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا؛ اسلامی جمہوریہ کا مقدس نظام طاقتور ہے۔
بریگیڈئیر جنرل سلامی نے مزید کہا کہ آج دشمن امریکہ، برطانیہ، صہیونی ریاست اور آل سعود اپنی پوری طاقت کے ساتھ میدان میں آچکے ہیں، لیکن ہم یقیناً اس عظیم فتنہ اور اس عالمی جنگ کے منظر کو امریکی و اسرائیلی دشمنوں اور ان کے اتحادی کے قبرستان میں بدل دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی سیاسی کارنامہ میں صہیونی ریاست، فرانس، جرمنی، برطانیہ اور سعودی عرب اپنے تفرقہ انگیز میڈیا کے ذریعے اس سرزمین میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن یہ قوم پوری طرح آگاہ ہے۔
بریگیڈئیر جنرل سلامی نے کہا کہ دشمن تصور کرتا ہے کہ نظام گر جائے گا اور اپنے جھوٹے خوابوں کے سراب میں رہتا ہے۔
پاسداران اسلامی انقلاب کے سربراہ نے کہا کہ دشمن کے بہت سے پریشان خواب ہیں، وہ سراب میں رہتا ہے، دشمن نہیں جانتا کہ یہ سرزمین اور انقلاب مضبوط ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج یہاں شیعی اور سنی جمع ہیں اور میں اس سرزمین کے ایک چھوٹے سے سپاہی کی حیثیت سے اس مقام پر اور اس مقدس دن پر آپ کو بتاتا ہوں کہ اس انقلاب کی جڑیں اتنی مضبوط ہیں کہ اگر تمام دشمن اس درخت کی ایک شاخ کو بھی کاٹنا چاہیں تو کبھی نہیں کر سکیں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ